اٹلی :تارکین کی 2کشتیاں ڈوب گئیں،2ہلاک ،پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے

اٹلی :تارکین کی 2کشتیاں ڈوب  گئیں،2ہلاک ،پاکستانیوں سمیت  100 سے زائد افراد سوار تھے

روم( دنیا مانیٹر نگ ،آئی این پی)اٹلی کے ساحلی علاقوں کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔۔۔

 ایک کشتی میں 85 افراد سوار تھے جن میں پاکستانی، اریٹیریا اور صومالیہ کے شہری شامل تھے ۔ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 11 کو بچا لیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے ۔ دوسری کشتی میں 35 افراد موجود تھے ، جن میں سے ایک ہلاک اور 24 لاپتا ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2014 سے اب تک 32 ہزار سے زائد افراد بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں