یوکرین پر روسی حملے ، 6ہلاک ،ملک بھر میں بجلی بند

یوکرین پر روسی حملے ، 6ہلاک ،ملک بھر میں بجلی بند

یوکرین جنگ:زیلنسکی نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط حمایت کر دی نیٹو کے بعد روسی جوہری مشقیں ، بیلسٹک میزائل کا آبدوز سے تجرباتی فائر

کیف،اوسلو،ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کی حکومت نے کہا روسی میزائل حملوں میں دارالحکومت کیف اور اطراف میں چھ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ۔ حملے کے باعث  ملک بھر میں بجلی اور توانائی کے نظام کو نقصان پہنچا، لاکھوں شہری متاثر ہوئے ۔علاوہ ازیں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اُس تجویز کی حمایت کرتے ہیں جس میں روس سے  مذاکرات کی بنیاد موجودہ محاذِ جنگ کو بنانے کی بات کی گئی ہے ۔اوسلو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہایہ ایک اچھا سمجھوتہ ہے ، لیکن مجھے شک ہے کہ صدر پیوٹن اسے تسلیم کریں گے ۔زیلنسکی کے مطابق انہوں نے اس خدشے سے صدر ٹرمپ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ادھر روس نے بدھ کو جوہری مشقیں کیں، پیوٹن کے مطابق مشقیں پہلے سے طے شدہ تھیں۔ان مشقوں میں بیلسٹک میزائل کا آبدوز سے تجرباتی فائر شامل تھا جبکہ بمبار طیاروں نے فضائی میزائل حملے کیے ۔یہ اقدام نیٹو کی شمالی سمندر میں جاری سالانہ مشقوں کے بعد سامنے آیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں