پرتگال :شہریت کے قوانین مزید سخت، مدت میں اضافہ
لزبن (اے ایف پی)پرتگال کی اقلیتی حکومت نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت’’ شیگا ‘‘سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو پرتگالی شہریت حاصل کرنے کے قوانین مزید سخت کیے جائیں گے ۔۔۔
حکام کے مطابق مجوزہ قانون میں شہریت کے لیے درکار مدت میں اضافہ شامل ہے ۔ پارلیمنٹ میں اس قانون پر ابتدائی ووٹنگ جلد متوقع ہے ۔ شیگا کے رہنما آندرے وینتورا نے کہا کہ پرتگال اب ان یورپی ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں شہریت حاصل کرنا مشکل ہو گا۔