نیویارک کے یہودی اب اسرائیل آجائیں :اسرائیلی وزیر
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی وزیر برائے تارکین نے نیویارک کے نئے منتخب میئر ز ہران ممدانی کو حماس کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا نیویارک کے یہودیوں کو اب اسرائیل منتقل ہونے پر غور کرنا چاہیے۔۔۔
دائیں بازو کے وزیر امیحائی چِکلی نے ایک بیان میں کہا وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت سمجھا جاتا تھا، اس نے اپنی چابیاں ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دے دی ہیں جو حماس کا حمایتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممدانی کے خیالات ان جہادی انتہاپسندوں سے زیادہ مختلف نہیں جنہوں نے 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن پر حملے کر کے ہزاروں لوگوں کو قتل کیا تھا۔