مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ ، 15سالہ لڑکا شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ ، 15سالہ لڑکا شہید

اسرائیل نے مصر کیساتھ سرحد ی علاقے کو مکمل فوجی زون قرار دیدیا لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے ،رہائشیوں کو انخلا کا حکم

رام اللہ(اے ایف پی)فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الیمون میں 15 سالہ لڑکے مراد سیفین کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران رام اللہ کے قریب ایک بزرگ فلسطینی خاتون ہنیا حنّون کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹزنے کہا مصر کے ساتھ سرحد کے علاقے کو مکمل فوجی زون قرار دینے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں کی سمگلنگ روکی جا سکے ۔اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر سلسلہ وار حملے شروع کیے ۔ فوج نے حملوں سے قبل رہائشیوں کو انخلا کا حکم دیا ۔ اسرائیل نے ان حملوں کا مقصد حزب اللہ کی عسکری صلاحیت کو نشانہ بنانا قرار دیا۔ حزب اللہ نے کہا اسرائیل کے خلاف دفاع کرنا ہمارا قانونی حق ہے ،بیان میں کہا دشمن کی جانب سے لگاتار حملوں کے باعث ملک کو درپیش خطرے کے خلاف دفاع ضروری ہے ، حزب اللہ کسی سیاسی سودے بازی کو قبول نہیں کرے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں