ڈنمارک کا 15سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیاکے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈنمارک نے 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ۔ڈنمارک حکومت کے مطابق والدین کو 13 سال تک کے نوجوانوں کو کچھ پلیٹ فارمز تک رسائی دینے کی اجازت ہوگی۔گزشتہ ماہ وزیر اعظم ڈنمارک نے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ تھا۔ڈنمارک سے قبل آسٹریلیا نے گزشتہ سال 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی تھی۔