اسرائیل کے لبنان پر حملے تین افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
بیروت (اے ایف پی)لبنان میں گزشتہ روز اسرائیلی حملوں سے تین افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، اسرائیل نے دعویٰ کیاہے کہ حملے میں حزب اللہ سے وابستہ گروپ کے ہتھیاروں کے سمگلروں کو نشانہ بنایا گیا۔۔۔
لبنان کی وزارت صحت نے شیبہ میں 2ہلاکتوں کی تصدیق کی جبکہ جنوبی گاؤں براشیت میں کار پر ایک اور حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔ جنوبی شہر بنت جبیل میں ایک ہسپتال کے قریب کار پر اسرائیلی حملے میں 7 افراد زخمی ہوئے ۔