دہلی کا لال قلعہ 3 روز کیلئے بند

 دہلی کا لال قلعہ 3 روز کیلئے بند

نئی دہلی(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ )نئی دہلی میں کار دھماکے کے بعد لال قلعہ تین روز کیلئے بند کر دیا گیا۔۔

 ، آرکیالوجیکل  سروے آف انڈیا کے مطابق اس دوران نہ صرف قلعہ کے اندرونی حصے بلکہ اس کے اطراف کی سکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے یا مشتبہ سرگرمی کو روکا جا سکے ۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا دہلی دھماکے نے سبھی کو دکھی کردیا، اس کے پیچھے کے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا،ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہ تک جائیں گی اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دھماکے کی سازش کرنے والے بچ نہیں پائیں گے ۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا دہلی دھماکے کی تحقیقات کو جلد سامنے لایا جائے گا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں