غزہ :ہسپتال کے ملبے سے 35لاشیں برآمد،مزید 3فلسطینی شہید
جنگ بندی کے بعد اسرائیل غزہ میں 1500عمارتیں تباہ کر چکا:برطانوی میڈیا
غزہ،یرو شلم(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) غزہ شہر میں کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غزہ کے شہری دفاع نے کہا کہ فرانزک سہولیات نہ ہونے کے باعث لاشوں کی شناخت میں مشکلات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔اسرائیل نے 10 اکتوبر کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں 1500 سے زائد عمارتوں کو تباہ کر دیا ۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے ، جس میں وزیراعظم نیتن یاہو کیلئے صدارتی معافی پر غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔اسرائیل نے شمالی غزہ میں زیکیم کراسنگ کھول دی تاکہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی انسانی امداد غزہ میں داخل کی جا سکے ۔ اسرائیل کے وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔