بھارتی حکومت نے کار دھماکا دہشت گردی قرار دیدیا

 بھارتی حکومت نے کار دھماکا دہشت گردی قرار دیدیا

ذمہ داروں، معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان ہر طرح کی دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی قائم رہے گی:بھارتی کابینہ

نئی دہلی (اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ،جس کے بعد جاری بیان میں لال قلعے دہلی کے قریب کار دھماکے کو  دہشتگردی قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں دھما کے کے ذمہ داروں، ان کے معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا گیا ۔کابینہ نے کہا کہ بھارت ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم رہے گا۔بھارتی حکومت نے اعلان کیا کہ معاملے کی تحقیقات انتہائی ہنگامی بنیادوں پر کی جائیں گی ۔یاد رہے پیر کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے وزیر اعظم شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستانی قیادت کی طرف سے عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔خیال رہے اسلام آباد کے علاقے جی 10 کچہری میں دھماکے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے الزام عائد کیا تھا کہ اس حملے میں انڈیا کی پشت پناہی میں سرگرم گروہ ملوث ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں