بنگلہ دیش :شراب کمپنی کا ریکارڈ منافع
ڈھاکا (اے ایف پی)بنگلہ دیش میں واحد ریاستی شراب کمپنی نے ریکارڈ منافع حاصل کر لیا ، لائسنس یافتہ شراب کی کمپنی ڈسٹلری کیرو اینڈ نے 2025میں ایک لاکھ ڈالر منافع اور اتنا ہی ٹیکس بھی ادا کیا۔۔
87سال قبل یہ کمپنی برطانوی دور میں قائم ہوئی تھی، مسلمان اکثریتی ملک میں شراب پر پابندی کے باوجود یہ کاروبار ترقی کر رہا ہے ۔ مینیجر ربیک حسن کے مطابق کمپنی مزید نمو کی توقع رکھتی ہے ۔