فرانس یوکرین کو 100لڑاکا طیارے فراہم کریگا،معاہدے پر دستخط
پیرس (اے ایف پی)فرانس سے یوکرین کو 100لڑاکا طیارے اورڈرونز سمیت دیگر ہارڈویئر فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔۔۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی نے گزشتہ روز پیرس میں اس معاہدے پر دستخط کئے ۔میکرون نے کہا کہ رافیل لڑاکا طیاروں،ڈرونز اور انٹرسیپٹرز کی فراہمی رواں سال میں ہی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے زیلنسکی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روس پر "جنگ کی لت" کا الزام لگایا۔