ایران میں 10افغان شہریوں کو گرفتار ی کے بعد ظالمانہ طریقے سے ہلاک کیا گیا:طالبان حکومت
کابل(دنیا مانیٹرنگ)طالبان حکومت نے کہا ایران میں مارے جانے والے دس افغان باشندوں کی لاشیں صوبہ فراح واپس پہنچ گئی ہیں۔۔۔
طالبان کمانڈر خطیب فراحی کے مطابق یہ افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران منتقل کیے گئے تھے ، وہاں گرفتار ی کے بعد ظالمانہ طریقے سے ہلاک کیا گیا ۔ ایک زخمی شخص کی زندگی بچ گئی جبکہ ایک ہلاک شدہ افغانی کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 20 دن قبل پیش آیا تھا ۔