امریکی اخبار کا پینٹاگون کی میڈیا پالیسی کیخلاف مقدمہ

 امریکی اخبار کا پینٹاگون کی  میڈیا پالیسی کیخلاف مقدمہ

نیو یارک(اے ایف پی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کی میڈیا پالیسی کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔۔۔

اس پالیسی کے تحت صحافیوں کو پابند کیا گیا کہ وہ صرف پینٹاگون کی منظوری سے خبریں  شائع کریں ورنہ ان کے ایکریڈیشن فوری طور پر  معطل یا منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ پالیسی پر دستخط نہ کرنے والے ادارے بشمول اے ایف پی،اے پی ،فاکس نیوز کے صحافیوں کے دفتر بھی خالی کروا دیے گئے ۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا یہ اقدام صحافیوں کی آزادی اظہار اور عوام کو معلومات فراہم کرنے کے حق کیخلاف ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں