افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی اشیا کے 6 کنٹینرز بارڈر پر پہنچ گئے
طور خم (این این آئی)افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے۔۔۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پہنچنے والے 2 کنٹینرز میں یونیسیف کی ادویات اور طبی آلات ہیں،حکومت نے ایک روز قبل اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی تھی ۔ آئی سی آر سی اور یونیسف کے 4 امدادی کنٹینرز جمرود ٹرمینل پربھی موجود ہیں ،ان میں 3 ادویات اور ایک طبی آلات کا کنٹینر ہے ۔کسٹم ذرائع کے مطابق افغان حکام کی اجازت ملتے ہی امدادی کنٹینرز کی کلیئرنس شروع ہوگی۔دوسری طرف کسٹمز حکام کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ 53ویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔