ایئر انڈیا حادثہ:بھارت کا امریکا کو بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت نے امریکا کو ایئر انڈیا حادثے کی تحقیقات کیلئے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔۔۔
سابق سی آئی اے اہلکار نے بتایا امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیق کے مطابق طیارہ پائلٹ کی لاپرواہی سے تباہ ہوا ،بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سکیورٹی تھریٹ ہے ۔ امریکی حکام اور ایرو سپیس ماہرین کا ماننا ہے کہ پائلٹ نے جان بوجھ کرطیارہ تباہ کیا ،وال سٹریٹ جرنل نے بھی طیارہ جان بوجھ کرگرانے کی طرف اشارہ کیا ہے ۔یاد رہے 12جون کو طیارہ حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے ۔