حماس مخالف قبیلے کا سربراہ یاسر ابو شباب ہلاک

حماس مخالف قبیلے کا  سربراہ یاسر ابو شباب ہلاک

یروشلم،غزہ(نیوز ایجنسیاں)اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ حماس مخالف قبیلے کا رہنما یاسر ابو شباب جنوبی اسرائیل کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔ریڈیو رپورٹ میں نہ تو زخموں کی نوعیت بتائی گئی۔۔۔

 اور نہ ہی ہلاکت کی تاریخ کا ذکر کیا گیا ہے ۔اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں واقع سرنگوں میں پھنسے ہوئے حماس کے تقریباً 40 جنگجوؤں کو شہید کر دیا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے رومن گوفمن کو موساد کا نیا سربراہ مقرر کر دیا،مائیکروسافٹ کے خلاف یورپی یونین میں شکایت دائر کی گئی ہے جس میں الزام ہے کہ کمپنی نے فلسطینیوں کا ذاتی ڈیٹا غیرقانونی طور پر ذخیرہ کیا جو بعد میں اسرائیلی فوجی نگرانی میں استعمال ہوا۔یوروویژن سنگ کانٹیسٹ کے منتظمین نے 2026 کے مقابلے میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت دیتے ہوئے غیرجانبداری یقینی بنانے کے لیے نئی اصلاحات کا اعلان کر دیا۔فیصلے کے فوری بعد آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور سپین نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا اسرائیل ہر عالمی پلیٹ فارم پر نمائندگی کا حق رکھتا ہے ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون نے سپین، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کو شرمناک قرار دیا۔ تینوں ممالک نے غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں