ترکیہ:بس اور ٹرک میں تصادم 7ہلاک،11زخمی
ادانا (اے ایف پی)ترکیہ میں ادانا اورغازی عنتاب کے درمیان شاہراہ پر ایک انٹر سٹی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرک کا ایک ٹائر پھٹنے کے بعد رکا ہوا تھا اور بس نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ مقامی حکام کے مطابق تمام ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد بس میں سوار تھے ۔