جنوبی افریقا:ہاسٹل میں فائرنگ 3سالہ بچے سمیت 11 ہلاک

جنوبی افریقا:ہاسٹل میں فائرنگ  3سالہ بچے سمیت 11 ہلاک

پریٹوریا (اے ایف پی)جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا میں ہفتے کو مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر فائرنگ کرکے 11 افراد کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

 پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں ماری گئیں۔ دس افراد جائے وقوعہ پر ہی مارے گئے جبکہ ایک اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تین حملہ آور صبح ساڑھے چار بجے ہاسٹل میں داخل ہوئے اور شراب نوشی میں مگن مردوں کے ایک گروہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مرنے والوں میں ایک 12 سالہ لڑکا اور ایک 16 سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں