چینی لڑاکا طیاروں نے جاپانی طیاروں پر فائر کنٹرول ریڈار لاک کر دیا، جاپان کا احتجاج
ٹوکیو(رائٹرز)جاپان نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے جنوب مشرق میں جاپانی فوجی طیاروں پر خطرناک انداز میں فائر کنٹرول ریڈار لاک کیا۔
جاپانی وزیر دفاع شِن جیرو نے چین سے احتجاج کرتے ہوئے اسے فضائی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ وزیر اعظم سناے تاکائیچی نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور چین سے ایسے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا۔ چین نے جاپان کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی طیاروں نے چینی بحری مشقیں متاثر کیں۔