ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، ملک میں اربوں ڈالر آ رہے :ٹرمپ

ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، ملک میں اربوں ڈالر آ رہے :ٹرمپ

پنسلوینیا(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیرف اب ان کا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے۔۔

 ، کیونکہ ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آرہے ہیں۔ان کے مطابق حکومت نے انہی رقوم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے ۔تقریب میں صدر ٹرمپ نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، بیرونی پالیسی اور بارڈر سکیورٹی سے متعلق کئی بڑے دعوے کیے ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو امریکی معیشت کے لیے خوش آئند قدم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں