ویتنام :صحافیوں کیلئے نیا قانون منظور اداروں کو ذرائع طلب کرنیکا اختیار
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام کی پارلیمنٹ نے بدھ کو نیا قانون منظور کیا جو مخصوص حالات میں صحافیوں کو اپنے ذرائع ظاہر کرنے پر مجبور کرے گا اور۔۔
ریاست مخالف آن لائن مواد پر پابندی عائد کرے گا۔ یہ قانون جولائی سے نافذ ہوگا اور قومی سلامتی کے اداروں کو تحقیقات کے لیے ذرائع طلب کرنے کا اختیار دے گا۔ سوشل میڈیا پر قومی قیادت، قومی ہیروز یا مذہب کی توہین بھی جرم تصور ہوگی۔ صحافت کے حق میں سرگرم گروپس نے کہا ہے کہ یہ اقدام ویتنام میں صحافیوں کے لیے کام کرنا تقریباً ناممکن بنا دے گا۔