باغی گروہ ایم 23 کی پیش قدمی برونڈی نے سرحد بند کردی
کِنشاسا(اے ایف پی) روانڈا کے حمایت یافتہ باغی گروہ ایم 23 نے کانگو کے اہم شہر اویرا میں داخل ہوکر صورتحال کشیدہ بنا دی۔۔
جس کے بعد برونڈی نے مشرقی کانگو سے ملنے والی اپنی اہم سرحدی گزرگاہیں گیٹمبا اور وُگیزو بند کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اویرا برونڈی کے اقتصادی مرکز بُجومبورا سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، جس کے باعث برونڈی نے خطرے کے پیش نظر فوری اقدامات کیے ۔