بینن :ناکام بغاوت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، آئینی بالادستی کا مطالبہ
کوٹونو (اے ایف پی)بینن کے دارالحکومت کوٹونو میں سینکڑوں شہریوں نے گزشتہ اتوار کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ’’نیور اگین‘‘ جیسے نعرے لگا ئے ، مظاہرین نے امن، استحکام اور آئینی بالادستی کا مطالبہ کیا ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اقتدار صرف انتخابات کے ذریعے حاصل ہونا چاہیے ۔ یاد رہے باغیوں نے صدر پیٹریس کی حکومت گرانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم فوج نے نائیجیریا اور فرانس کی مدد سے بغاوت ناکام بنا دی۔