غزہ:اسرائیلی حملہ ،سر براہ شعبہ اسلحہ رائد سعیدسمیت5شہید

غزہ:اسرائیلی حملہ ،سر براہ شعبہ  اسلحہ رائد سعیدسمیت5شہید

یروشلم،مغربی کنارا،غزہ (اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ایک کار پر فضائی حملے میں حماس کے اسلحہ تیار کرنے والے شعبے کے سربراہ رائد سعیدکو شہید کر دیا۔

سول ڈیفنس کے مطابق تل الہویٰ کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا صرف ایک کارروائی کی گئی جس میں مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے رائدسعید کو سات اکتوبر 2023 کے حملے کا اہم منصوبہ ساز قرار دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر سعیدکے مارے جانے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو رواں سال اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد حماس کے کسی بڑے رہنما کی سب سے نمایاں شہادت ہو گی۔ اسرائیل کی پارلیمنٹ نے 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے دی ۔فلسطینی اتھارٹی نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے نئے اقدام کو فلسطین کی تباہی قرار دیا ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ سالانہ 47ہزار390 رہائشی یونٹس کی منظوری یا منصوبہ بندی کی گئی، جو 2024 کے 26ہزار100یونٹس سے کافی زیادہ ہے ۔دوسری جانب16 دسمبر کو دوحہ میں غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس سے متعلق کانفرنس ہوگی۔کانفرنس کی میزبانی امریکی سنٹرل کمانڈ کرے گا۔فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکا، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیے کہ اب غزہ کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں