سپین :ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
ہیلی کاپٹر، 657 کلو حشیش، اسلحہ، نقدی ، گاڑیاں ضبط ،6 افراد گرفتار
میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کی پولیس نے مراکش سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سول گارڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر 500 سے 900 کلو منشیات لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے ، منشیات کو جنوبی سپین کے دیہی علاقوں میں ذخیرہ کیا جاتا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ مختلف چھاپوں کے دوران ہیلی کاپٹر، 657 کلو حشیش، اسلحہ ، نقدی اور گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ کارروائی میں چھ افراد گرفتار ہوئے ، کارروائی میں مراکش، بیلجیئم اور سویڈن کے اداروں نے بھی تعاون کیا۔