پولینڈ :کرسمس مارکیٹ پر حملے کی سازش ناکام، طالبعلم گرفتار
لوبلن (اے ایف پی)پولینڈ میں حکام نے کرسمس مارکیٹ پر دہشتگرد حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک یونیورسٹی طالبعلم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی شہر لوبلن کی کیتھولک یونیورسٹی کا 19 سالہ قانون کا طالبعلم حملے کی تیاری میں مصروف تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلامی شدت پسندی اور دہشت گردی سے متاثر تھا اور اس کے داعش سے روابط کے شواہد ملے ہیں۔ ملزم کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ، اسے عمر قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے ۔