چین :یورپی سور کے گوشت پر 5سال کیلئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد

چین :یورپی سور کے گوشت پر 5سال کیلئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے یورپی یونین سے درآمد ہونے والے سور کے گوشت پر پانچ سال کیلئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ، جو آج 17 دسمبر سے نافذ ہوگی۔۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا کہ یورپی گوشت کی درآمد ڈمپنگ کی جارہی تھی اور ملکی صنعت کو نقصان پہنچا۔ ڈیوٹی کی شرح 4اعشاریہ9 سے 19اعشاریہ8فیصد کے درمیان ہوگی، تاہم یہ گزشتہ محصولات سے کم ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں