بغداد ایئرپورٹ پر 35 سال بعد یورپی طیارے کی لینڈنگ
بغداد(اے ایف پی)عراق کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ یونان کی ایجیئن ایئرلائن کا طیارہ 35 سال بعد بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والا پہلا یورپی طیارہ بن گیا۔۔۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت عراق کی یورپی فضائی نقشے پر واپسی اور ایوی ایشن سیکٹر کی بحالی کی علامت ہے ۔ سکیورٹی خدشات کے باعث 1990 کی دہائی کے اوائل سے یورپی ایئرلائنز نے بغداد کے لیے پروازیں معطل کر رکھی تھیں۔ وزارت کے مطابق بغداد ایتھنز روٹ پر ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔