اقوام متحدہ :فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ :فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد منظور

نیویارک،غزہ (آئی این پی،اے ایف پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔۔۔

۔164ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 8 ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 9  ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اس موقع پر حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت تمام فلسطینی عوام کی خواہش ہے ، آئندہ مرحلے میں دنیا حماس کا مضبوط انتظامی ڈھانچہ دیکھے گی۔غزہ شہر میں تازہ بارشوں نے مکانات، خیمے اور عارضی پناہ گاہیں زیرِ آب آگئیں ۔ دو سالہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں لوگ کاریں دھکیل کر یا گدھا گاڑیوں پر پانی میں چل رہے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق دو ہفتے کا بچہ محمد خلیل ابو الخیر شدید سردی کے باعث شہید ہو گیا ۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 16 سالہ عمار یاسر محمد شہید ہو گیا۔ لڑکے کو سینے میں گولی لگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں