تھائی لینڈکی کمبوڈیا پر بمباری متعدد املاک کو نقصان

تھائی لینڈکی کمبوڈیا پر بمباری  متعدد املاک کو نقصان

پنوم پنہ(اے ایف پی)تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے سرحدی شہر پوئی پیت پر جمعرات کو فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک گودام سمیت متعدد املاک کو نقصان پہنچا ،دو شہری معمولی زخمی ہو گئے ۔۔۔

کمبوڈین وزارت داخلہ کے مطابق تھائی جنگی طیاروں نے تین بم گرائے ، جبکہ تھائی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ نشانہ بننے والی جگہ راکٹ ذخیرہ کرنے کا لاجسٹک مرکز تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں اب تک 50سے زائد افراد ہلاک اور8 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں