برطانیہ :صنفی تشدد روکنے کیلئے اساتذہ کی خصوصی تربیت شروع
لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو کم کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت اساتذہ کو صنفی تعصب اور غیر مساوی رویوں سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی۔۔۔
برطانوی وزیر جیس فلپس کے مطابق منصوبے پر 2کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔انگلینڈ کے تمام سیکنڈری سکولز میں طلبا کو صحت مند تعلقات، رضامندی اور نجی تصاویر کے اشتراک کے خطرات سے متعلق تعلیم دی جائے گی۔ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یہ حکمت عملی نوجوان لڑکوں اور مردوں میں مضر صنفی رویوں کے سدباب کے لیے ضروری ہے تاکہ ہر لڑکی محفوظ ماحول میں پروان چڑھے ۔