سری لنکا میں جنگلی ہاتھی جلانے والے 3 افراد گرفتار
کولمبو(اے ایف پی) سری لنکا کی پولیس نے شمال وسطی ضلع انورادھا پورا میں تین افراد کو جنگلی ہاتھی جلانے کےالزام میں گرفتار کر لیا۔۔
۔حکام کے مطابق ہاتھی کو پہلے گولی مار کر زخمی کیا گیا، پھر آگ لگا دی گئی، وٹرنری ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ہاتھی کی جان نہیں بچ سکی۔ واضح رہے سری لنکا میں ہاتھی مقدس سمجھے جاتے ہیں ، انہیں قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے ۔