غزہ ،ڈیڑھ سال میں فوری طبی امدادنہ ملنے سے 1092افراد شہید

غزہ ،ڈیڑھ سال میں فوری طبی  امدادنہ ملنے سے 1092افراد شہید

جنیوا(اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں جنگ سے تباہ حال غزہ میں فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ایک ہزارسے زائد مریض شہید ہو چکے ہیں۔۔۔

 ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جولائی 2024 سے 28 نومبر 2025 کے درمیان طبی امداد کے انتظار میں ایک ہزار 92 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں جو رپورٹ نہیں ہوسکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں