امریکی ریاست شمالی کیرولینامیں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ ، 7 افراد ہلاک

 امریکی ریاست شمالی کیرولینامیں  چھوٹاطیارہ گرکرتباہ ، 7 افراد ہلاک

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں خراب موسم کے باعث بزنس جیٹ حادثے کا شکار ہوگیا جس سے اس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔۔۔

 ایرڈیل کاؤنٹی کے شیرف ڈیرن کیمبل نے تصدیق کی کہ جہاز میں کل7 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہو گئے ۔نارتھ کیرولینا سٹیٹ ہائی وے پٹرول نے بتایا کہ جیٹ سٹیٹس ویل ہوائی اڈے سے شارلوٹ شہر کے شمال میں روانہ ہوا تاہم ٹیک آف کے ساتھ ہی حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ریس کار ڈرائیور گریگ بِفل کی اہلیہ کرسٹینا گروسو بِفل اور ان کے 2بچے بھی شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں