خاتون کا حجاب کھینچنا شرمناک
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب کھنچنے کے عمل کو شرمناک واقعہ قرار دیا دیا۔۔۔
جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتیش کمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عمر عبداللہ نے سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون چاہے وہ مسلمان ہے یاحجاب پہنتی ہو پر اس طرح ہاتھ ڈالنا اس کے کپڑوں کو چھونا انتہائی شرمناک حرکت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز شخص کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے کپڑوں کو چھوئے یا پھر زبردستی اس کاحجاب کھینچے ۔