بھارت میں مسافر ٹرین کی ٹکر سے 7ہاتھی ہلاک

بھارت میں مسافر ٹرین  کی ٹکر سے 7ہاتھی ہلاک

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک مسافر ٹرین ہاتھیوں کے غول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں سات ہاتھی موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

 حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرین کے پانچ ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ۔ ٹرین میزورام سے نئی دہلی جا رہی تھی۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی کٹائی اور تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث ہاتھی آبادیوں سے نکل کر انسانی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں