پہلی بار وہیل چیئر استعمال کرنیوالی خاتون خلا میں

پہلی بار وہیل چیئر استعمال  کرنیوالی خاتون خلا میں

ہیوسٹن(اے ایف پی )جرمنی کی ایک خاتون انجینئر مائیکا ئیلا بینٹ ہاؤس وہیل چیئر استعمال کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے خلا کا سفر کیا۔

یہ سفر امریکی کمپنی بلیو اوریجن کے راکٹ نیو شیپرڈ کے ذریعے ٹیکساس سے کیا گیا۔ راکٹ نے صبح 8 بج کر 15 منٹ پر پرواز بھری۔ یہ تقریباً 10 منٹ کا مختصر سفر تھا۔مائیکائیلا یورپی خلائی ادارے میں انجینئر ہیں۔ وہ ایک ماؤنٹین بائیک حادثے کے بعد ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کا شکار ہوئیں، جس کے بعد وہ وہیل چیئر استعمال کرتی ہیں۔راکٹ خودکار تھا، یعنی اس میں کوئی پائلٹ نہیں تھا۔ خلا کی سرحد عبور کرنے کے بعد کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر واپس آ گیا۔یہ بلیو اوریجن کی 16ویں انسانی پرواز تھی۔ اس سے پہلے بھی کئی مشہور شخصیات خلا جا چکی ہیں، جن میں گلوکارہ کیٹی پیری اور اداکار ولیم شیٹنر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں