چین:یورپی ڈیری مصنوعات پر 42 اعشاریہ9 فیصد تک اضافی ڈیوٹیز عائد

چین:یورپی ڈیری مصنوعات پر 42  اعشاریہ9 فیصد تک اضافی ڈیوٹیز عائد

بیجنگ،برسلز(اے ایف پی)چین نے آج سے یورپی یونین سے درآمد ہونے والی بعض ڈیری مصنوعات پر عارضی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ، جو 21اعشاریہ9 سے 42اعشاریہ7 فیصد کے درمیان ہوں گے۔۔۔

 جن اشیا پر اضافی ڈیوٹیز عائد کی گئی ہیں ان میں تازہ اور پروسیس شدہ پنیر، دہی، دودھ اور کریم شامل ہیں۔ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یورپی سبسڈیز سے ملکی ڈیری صنعت کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔ قبل ازیں بیجنگ نے یورپی سور کا گوشت درآمد کرنے پر پانچ سالہ اینٹی ڈمپنگ محصولات نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔یورپی یونین نے اپنے ردعمل میں کہا اضافی ڈیوٹیز عائد کرنا بلا جواز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں