کمبوڈیا کا تھائی لینڈ پر فضائی حملوں کا الزام، کشیدگی برقرار
بینکاک،کوالالمپور(اے ایف پی)کمبوڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے پیر کو اس کی سرزمین پر فضائی حملے کیے۔۔۔
کمبوڈین وزارتِ دفاع کے مطابق تھائی فوج نے ایف سولہ طیاروں کے ذریعے سیئم ریپ اور پریاہ ویہیار صوبوں کے علاقوں کو نشانہ بنایا،دونوں ممالک میں سرحدی کشیدگی برقرار ہے ۔ کمبوڈین حکام کے مطابق یہ کارروائی ملائیشیا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد کی گئی۔دوسری جانب آسیان کے وزرائے خارجہ کا پیر کو ملائیشیا میں ہنگامی اجلاس ہوا جس کا مقصد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کو روکنا ہے ۔