غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر فلم بنانیوالے فلسطینی مزاحمتی ہدایتکارمحمد بکری کا انتقال

 غزہ میں اسرائیلی جارحیت  پر فلم بنانیوالے فلسطینی مزاحمتی  ہدایتکارمحمد بکری کا انتقال

غزہ(دنیا مانیٹرنگ )دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننے والے اداکار اور فلم ساز محمد بکری 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،عرب میڈیا کے مطابق حساس دل اور فلسطینیوں کے لیے درد رکھنے والے اس عظیم فلم ساز کو دل اور ۔۔۔

پھیپھڑوں کے مختلف عارضوں کا سامنا  تھا۔انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ،اپنے آخری دنوں میں بھی انہوں نے کسی بھی جبر اور پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کیا۔72 سالہ فلم ساز کو سب سے زیادہ شہرت 2002 کی دستاویزی فلم ‘‘جنین، جنین’’ سے ملی تھی۔ جنین میں واقع فلسطینی پناہ گزین پر کیا قیامت گزری تھی وہ اس فلم میں دکھائی گئی تھی۔اسرائیل نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے کے ڈر سے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔فلم ساز محمد نے ہمت نہ ہاری اور قانونی جنگ لڑتے رہے یہاں تک کہ 2022 میں اسرائیلی سپریم کورٹ نے بھی فلم کو ہتکِ عزت قرار دیکر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں