بنگلہ دیش :قائداعظم کے یوم پیدائش پر خصوصی تقریب،خراج تحسین
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یوم پیدائش کے موقع پر نواب سلیم اللہ اکیڈمی نے نیشنل پریس کلب کے مولانا اکرم خان ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب کی صدارت اکیڈمی کے صدر محمد عبدالجبار نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سٹیزنز کونسل کے کنوینر محمد شمس الدین تھے ۔ اس موقع پر قائداعظم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نوجوانوں میں قومی شعور اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔