تارکین کی کشتی سینیگال کے ساحل پر الٹ گئی،12ہلاک
ڈاکار(اے ایف پی)مغربی افریقی ملک سینیگال کے ساحلی شہر امبور کے قریب یورپ جانے والے تارکین کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔
کشتی میں100 افراد سوار تھے جو سپین کے جزائر کینری پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ 32 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کچھ افراد امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل فرار ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیگال یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین کا بڑا راستہ رہا ہے ۔