امریکا میں شدید برفباری ،ہزار فلائٹس منسوخ ،4ہزار تاخیر کا شکار
نیویارک (اے ایف پی)امریکا میں شدید سرد موسم اور برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہوا ہے اور ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں جبکہ 4ہزار کے قریب فلائٹس تاخیر کا شکارہوئیں۔۔۔
نیشنل ویدر سروس کی جانب سے مڈویسٹ اور شمال مشرق میں طوفانی برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،نیویارک شہر میں ونٹر سٹورم وارننگ نافذکی گئی ہے ، نیویارک اور شکاگو کے ہوائی اڈے فلائٹ تاخیر کے بدترین مراکز میں شامل ہیں۔