جاپان :ربڑ فیکٹر ی میں کام کرنیوالے شخص کاساتھیوں پرحملہ ،15افرادزخمی
مشیما(اے ایف پی)جاپان کی ایک ربڑ فیکٹری میں چاقو سے حملے اور مائع سپرے کرنے سے 15افراد زخمی ہوگئے ۔ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع شہر مشیما میں فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایازخمی ہونیوالے پندرہ افراد کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔۔۔
15 زخمیوں میں سے 8 چاقو لگنے کے نتیجے میں اور 7 مائع سپرے کی وجہ سے زخمی ہوئے ،یہ مائع سپرے بلیچ جیساتھا جس سے زخمی افراد جھلس گئے تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے ۔پولیس نے ایک شخص کو قتل کی کوشش کے شبہ میں گرفتار کیا ہے ، 38 سالہ حملہ آور اسی فیکٹری میں کام کرتاہے ۔