جنریٹرزکیلئے ڈیزل کی کمی ،غزہ کے العودہ ہسپتال میں کئی شعبے بند
خان یونس (اے ایف پی)فلسطین میں غزہ کے ایک بڑے ہسپتال نے ایندھن کی شدید قلت کی وجہ سے متعدد خدمات کو معطل کر دیا۔۔۔
دو سال سے زیادہ کی جنگ سے تباہ ہونے والے شہر غزہ کے وسطی ضلع نصیرات کے العودہ ہسپتال میں ہر روز تقریباً ایک ہزار افراد علاج کیلئے آتے ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کے سینئر اہلکار احمد مہانا نے بتایاکہ جنریٹرز کیلئے درکار ایندھن کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر خدمات کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ،صرف ضروری شعبے ایمرجنسی یونٹ، میٹرنٹی وارڈ اور اطفال وارڈ زکام کررہے ہیں ۔عام حالات میں العودہ ہسپتال روزانہ 12سولٹر ڈیزل استعمال کرتا ہے اور اس وقت صرف 800 لٹر دستیاب ہے ۔