سعودی اتحاد کا یمنی علیحدگی پسندوں کو عسکری کارروائی کا انتباہ
ریاض(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)سعودی اتحاد کا یمنی علیحدگی پسندوں کو عسکری کارروائی کا انتباہ ،سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ۔۔۔
کسی بھی عسکری محاذ آرائی میں وہ یمنی حکومت کی مکمل حمایت کرے گا۔ ریاض نے علیحدگی پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ حال ہی میں قبضے میں لیے گئے صوبوں سے پُرامن طور پر دستبردار ہو جائیں۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب وقت پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔