مقبوضہ کشمیر:کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 3افراد گرفتار
سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 3افراد کو گرفتار کر لیا۔
حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اویس احمد لون، معشوق احمد شاہ اور سبزار احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے ۔ تینوں افراد ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔گرفتار افراد کو جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا گیا ۔گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق4ہزار سے زائد کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں۔