پی آئی اے کی 2ایئر ہوسٹسز میں لڑائی انتظامیہ نے معطل کر دیا ، ویڈیو وائرل

پی آئی اے کی 2ایئر ہوسٹسز میں لڑائی  انتظامیہ نے معطل کر دیا ، ویڈیو وائرل

جدہ (دنیا مانیٹرنگ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی پرواز میں دو فضائی میزبانوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی۔ پی آئی اے کی پرواز جدہ سے ملتان آرہی تھی۔ جدہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں فضائی میزبانوں کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 انتظامیہ نے لڑائی کا سختی  سے نوٹس لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ23دسمبر کو جدہ ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔ دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں