2025 ، دنیا بھر سے 24ہزار600 سے زائد بھارتی شہری ڈی پورٹ

 2025 ، دنیا بھر سے 24ہزار600  سے زائد بھارتی شہری ڈی پورٹ

نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک)2025 میں دنیا بھر سے 24ہزار 600سے زائد بھارتی شہری ڈی پورٹ کئے گئے، یہ اعداد و شمار بھارت کی وزارتِ خارجہ نے راجیہ سبھا میں پیش کئے۔

سعودی عرب سے سب سے زیادہ ڈی پورٹیشنز ہوئیں، ریاض سے 7ہزار19 اور جدہ سے 3ہزار 865بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیاگیا، امریکا سے 2025 کے دوران 3ہزار812 بھارتی شہری واپس بھیجے گئے ،متحدہ عرب امارات سے ایک ہزار 469 بھارتی شہری ڈی پورٹ کئے گئے جو گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ رپورٹ میں ڈی پورٹیشن کی بڑی وجوہات ویزا میعاد سے زائد قیام، ورک پرمٹ کے بغیر کام، لیبر قوانین کی خلاف ورزی بتائی گئیں، جعلی نوکری آفرز، فرضی بھرتی، آجر سے ابسکونڈنگ اور سول یا فوجداری مقدمات بھی ڈی پورٹیشن کی وجوہات میں شامل رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں